اچاری میکرونی
اجزاء
مرغی کی بوٹیاں [بغیر ہڈی] 300 گرام
مکرونی [ابلی ہوئی] 2 پیالی
پیاز [باریک کٹی ہوئی] 1 عدد
پسا ہوا لہسن ایک کھانےکا چمچ
پسا ہوا ادرک ایک کھانےکا چمچ
دہی پھینٹی ہوئی 1 پیالی
ہری مرچیں [باریک کٹی ہوئی] 4عدد
اچاری مصالہ ایک کھانےکا چمچ
پانی 1/2 پیالی
نمک ایک کھانےکا چمچ
تیل 8 کھانےکے چمچ
ترکیب
فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے پیاز، لہسن اورادرک کر بھونیں-
اس میں مرغی، اچاری مصالہ اور پانی ڈال کر مرغی گلنے تک پکائیں-
اس میں دہی، ہری مرچ اور نمک ملا کر تیز آنچ پر بھونیں پھر میکرونی ملا کرڈش میں نکال لیں۔
0 Response to " اچاری میکرونی"
Post a Comment