چکن تندوری پیزا
اجزاء
مرغی ایک عدد
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کے چمچہ
پسا ہوا لہسن تیل دو دو کھانے کے چمچے
اوسٹرسوس، لیموں کا رس تین تین کھانے کے چمچے
تیار باربی کیو مصالحہ، سفید سرکہ چھ چھ کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ساس کے اجزاء
پیاز(چوپ کی ہوئی) آدھا عدد
ٹماٹر پیوری ایک پیالی
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچہ
کٹی ہوئی لال اور کالی مرچ آدھا آدھا چائے کا چمچہ
تیل
دو کھانے کے چمچے
نمک ۔۔ حسب ذآئقہ
ٹاپنگ کے اجزاء
شملہ مرچ، ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے) ۔۔ ایک ایک عدد
کھمبی، زیتون(باریک کٹے ہوئے) ۔۔ آدھا، آدھا پیالی
موزریلا پنیر ۔۔ کدوکش ۔۔ 400 گرام
ترکیب
مکھن کے علاوہ باقی تمام اجزاء ملا کر مرغی پر پکالیں۔
مرغی کو پلاسٹک میں لپیٹ کر دو گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر اسٹیمر میں پکا کر نکالیں۔ مرغی پر مکھن لگائیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر دس منٹ تک پکا کر نکال لیں۔
اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ تھوڑے سے نیم گرم پانی میں خمیر اور چینی ملا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
میدے میں بیکنگ پاؤڈر، خمیر اور نمک ملا کر گوندھیں اور چار گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ آٹے کو تھوڑی دیر تک اور گوندھیں، پھر روٹی بیل کر پیزا پین میں سیٹ کردیں۔
ساس پین میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں۔ پھر ساس کے تمام اجزاء ملا کر تیل اوپر آنے تک پکا کر چولہا بند کردیں۔
روٹی پر ساس، شملہ مرچ، ٹماٹر، کھمبی، مرغی، زیتون اور پنیر کی تہہ لگا کر پہلے سے گرم اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ منٹ تک پکا کر نکل لیں-
0 Response to "چکن تندوری پیزا"
Post a Comment